جعلی ای چالان، فیک ایس ایم ایس بارے سیف سٹیز اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا

Published On 12 January,2026 04:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نام سے جعلی ای چالان ویب سائٹس اور فیک ایس ایم ایس کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان سے متعلق ایس ایم ایس صرف مستند نمبر 8070 سے موصول ہوتا ہے۔

سیف سٹی ترجمان نے بتایا کہ شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے سیف سٹی کی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ کا استعمال کریں۔

سیف سٹی کبھی ایس ایم ایس کے زریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا، سیف سٹی شہریوں سے کسی بھی قسم کا کارڈ نمبر، پن کوڈ یا سکیورٹی کوڈ طلب نہیں کرتا۔

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ شہری مشکوک یا جعلی میسجز ملنے پر فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں۔

شہری کسی بھی مشکوک پیغام یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں، سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ سیف سٹی ایسی تمام جعلی ویب سائٹس اور فیک نمبرز کے خلاف قانونی کارروائی میں مصروف عمل ہے۔