بشریٰ بی بی کی بیٹی نے والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

بشریٰ بی بی کی بیٹی نے والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں پنجاب حکومت ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، درخواست گزار بشریٰ بی بی کی حقیقی بیٹی ہے، جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے۔

درخواست گزار کے مطابق شیڈول میں ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے لیکن بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔