اوکاڑہ: لوڈر رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

اوکاڑہ: لوڈر رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

دو چک روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا، لوڈر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ لوڈر رکشے کو تحویل میں لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔