جنوبی سپین میں 2 ہائی سپیڈ ٹرینوں کو حادثہ، 39 افراد ہلاک، 122 زخمی

جنوبی سپین میں 2 ہائی سپیڈ ٹرینوں کو حادثہ، 39 افراد ہلاک، 122 زخمی

ریل نیٹ ورک آپریٹر عدیف کے مطابق یہ واقعہ قرطبہ شہر کے نزدیک واقع آدموز قصبے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر چڑھ گئی جو مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرین سے ٹکرا گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے وقت دونوں ٹرینوں میں عملہ سمیت 400 افراد سوار تھے، ایمرجنسی سروسز کے مطابق، اس تصادم کے بعد 122 افراد کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 48 اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، زخمیوں میں سے ایک بچے سمیت 12 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

اس سے قبل سپین کے وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پوینٹے نے اسے انتہائی عجیب واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین جہاں پٹری سے اتری ہے وہاں کا ٹریک وہ بالکل سیدھا ہے جس کی پچھلے سال مئی میں مرمت کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی افراد کے لواحقین کے لئے ہیلپ لائنز جاری کردی گئی، امدادی ٹیمیں، موبائل یونٹس اور طبی سٹاف نے  موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔