منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

سپیشل سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نوید احمد نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی منظور کرے۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے اس موقع پر بتایا کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، جبکہ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔