لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں شیر کے حملے سے کمسن بچی شدید زخمی

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں شیر کے حملے سے کمسن بچی شدید زخمی

شیر کے حملے میں آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی جسے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا، شیر کے حملے میں بچی کا سر اور کان زخمی ہوا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی شیر کے مالک کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، شیر کے مالک کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔