وزیراعظم کا چترال میں تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا چترال میں تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعلقہ وفاقی ریسکیو و ریلیف اداروں کو صوبائی حکومت کے تعاون سے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محمد شہبازشریف نے متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی، انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد کی صورتحال کی نگرانی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔