چترال میں 9 انسانی جانوں کا ضیاع سب سے بڑا المیہ ہے: کامران ٹیسوری

چترال میں 9 انسانی جانوں کا ضیاع سب سے بڑا المیہ ہے: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع سب سے بڑا المیہ ہے اور اس طرح کے حادثات سب کے لئے صدمے کا باعث ہیں، گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔