ڈی آئی خان میں شادی تقریب کے دوران خودکش حملے کا مقدمہ درج

ڈی آئی خان میں شادی تقریب کے دوران خودکش حملے کا مقدمہ درج

دھماکے میں خودکش کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے جس کے بعد مقدمہ دہشت گردی و دیگر تعزیراتی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ متن کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں کے کمرے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے، دھماکے سے کمرہ منہدم ہوا جبکہ لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

متن میں مزید لکھا گیا دھماکے کہ ڈی این اے سیمپلز اور فرانزک شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ خودکش دھماکے میں 6 افراد شہید ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ خودکش حملہ آور کی شناخت عبد الرحمٰن افغانی کے نام سے ہوئی ہے۔