پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کی تاریخ بارے ہونے والا تنازعہ حل ہوگیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 28 فروری کو ہوں گے، پروفیشنل گروپ اور انڈیپینڈنٹ گروپ کے عہدیداروں میں معاملات طے پا گئے۔
وکلا نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، اجلاس میں اینڈیپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں انتخابی شیڈول پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا، اجلاس کی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف علی نسوانہ نے کی۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان اور شفقت محمود چوہان اوردیگر عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔