پاکستان
خلاصہ
- فیصل آباد: (دنیا نیوز) جھنگ روڈ سے ملحقہ علاقے 67 ج۔ب میں جوہڑ میں بچی کے ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آگیا۔
4 سالہ ننھی پروین جوہڑ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی، بچی لاپتہ ہونے پر ورثا کئی گھنٹے تلاش کرتے رہے جوہڑ سے لاش ملی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کے مطابق افسوس ناک سانحہ پر بھی کوئی حکومتی نمائندہ یا انتظامی افسر داد رسی کو نہ آیا۔
والد نے کہا کہ گھروں کے چاروں اطراف تالاب بنے ہوئے ہیں، مزید بچے ڈوب سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔