فیصل آباد: کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، ایک اور مزدور دم توڑ گیا

Published On 19 December,2025 12:46 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی مزدور دم توڑ گیا۔

آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی، جاں بحق افراد میں 26 سالہ جمیل اور 46 اصغر شامل ہے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، کاٹن اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا۔

جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔