فیصل آباد: ایف بی آر کی کارروائیاں، معروف فیبرکس شاپنگ سینٹر سیل

فیصل آباد: ایف بی آر کی کارروائیاں، معروف فیبرکس شاپنگ سینٹر سیل

ایف بی آر کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو نے عوامی شکایات کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی، انسپیکشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خریداری مرکز میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم کے بغیر رسیدیں جاری کی جا رہی تھیں جو کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تمام خریداری مراکز کے لیے لازم ہے کہ وہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے تحت رسیدیں جاری کریں تاکہ شفاف ٹیکس نظام کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔