پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ سازش کے تحت بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، دہشت گرد 12 شہروں پر حملوں کیلئے آئے تھے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا، سکیورٹی فورسز نے بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو شکست دی، وزیراعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی، بھارت کو بہت تکلیف ہے، سکیورٹی ایجنسیاں ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، خیبر پختونخوا کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ لوگوں کو جب بھی مدد چاہئے ہوتی ہے صوبائی حکومت غائب ہو جاتی ہے، گورنر راج تب آتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو جائے۔