خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت دے دی گئی۔
دفتر خارجہ نے مذاکرات میں پاکستان کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران امریکہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس میٹنگ میں باقاعدہ دعوت کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو آئندہ مذاکرات کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، پاکستان کی شرکت کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔
مذاکرات جمعہ کو ترکیہ میں ہونے کا امکان ہے، امریکہ اور ایران کے صدور نے بھی مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے، صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔
مذاکرات کا مقصد کسی مسلح تصادم کو روکنا اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے، سعودی عرب، قطر، مصر، اومان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کی شرکت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم ہے، پاکستان نے اس تمام تر صورتحال میں خاموشی ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
بیک ڈور سفارت کاری کی جس کی وجہ سے بات مذاکرات کی میز تک پہنچی ہے، ورلڈ اکنامک فورم میں بھی پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے کردار ادا کیا۔