پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے حکومت پاکستان نے انیس سو نواسی اور نوے کے مہاجرین جموں و کشمیر کیلئے فی کس ماہانہ گزارا الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ گہری محبت، وابستگی اور غیر متزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ 3 ارب کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے، مہاجرین جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں، رہائشی منصوبے کیلئے حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری زمین مہیا کی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔