پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ سٹی کی انویسٹی گیشن(ڈی سی آئی) پولیس بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی، سول ہسپتال کے شعبہ اطفال سے گزشتہ سال اغوا کیا گیا 3 ماہ کا اذان تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔
تین ماہ کے اذان کو شعبہ اطفال سے خاتون اور مرد اغوا کر کے لے گئے تھے، ملزمان کی بچے کو اغوا کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔
بچے کے اغوا کا مقدمہ عیدگاہ تھانے میں درج کیا گیا تھا، تین ماہ کے اذان کو 25 دسمبر2025 کو اغوا کیا گیا تھا، بچے کے ماں باپ گداگر ہیں اور فٹ پاتھ پر رہتے ہیں، اغوا کار خاتون اور مرد اذان کے والدین کو علاج کے بہانے ہسپتال لائے اور بچے کو لے کر غائب ہوگئے تھے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کاروں کو تلاش کر رہے ہیں، خاتون اور مرد کی تصویر کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ تاحال خاتون اور مرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔