امریکا کا بلوچستان حملوں پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو سزا کی حمایت

امریکا کا بلوچستان حملوں پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو سزا کی حمایت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے کہا کہ وہ ان خوفناک حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ ’ثابت قدمی سے کھڑا ہے‘۔

بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے یاد دلایا کہ بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ان خوفناک حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری طرف چین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اس سلسلہ میں چینی سفیر نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور تعاون کا یقین دلایا۔

امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک اور تنظیموں نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ1 مکمل کر لیا ہے جس کے دوران کئی روز تک جاری کلیئرنس کارروائیوں میں مجموعی طور پر 216 دہشت گرد مارے گئے۔