نوازشریف سے ازبک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

نوازشریف سے ازبک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

نوازشریف اور ازبک سفیر کی ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ازبک سفیر نے صدر مسلم لیگ ن کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں جنہوں نے عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے، ازبک صدر نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔

ازبک صدر نے نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔