ڈسکہ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

ڈسکہ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

افسوسناک حادثہ گلوٹیاں موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔