کراچی: نامعلوم گاڑی تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق

کراچی: نامعلوم گاڑی تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق

حادثہ بلدیہ یوسف گوٹھ کٹ کے قریب پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے راہگیر کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے راہگیر کی شناخت نہیں ہو سکی، کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔