بہاولنگر: گاڑی کی موٹر سائیکل فیملی کو ٹکر، 3 سالہ بچی جاں بحق، 5 افراد زخمی

بہاولنگر: گاڑی کی موٹر سائیکل فیملی کو ٹکر، 3 سالہ بچی جاں بحق، 5 افراد زخمی

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ میں 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ماں، باپ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے ویگو ڈالے کو تحویل میں لے لیا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد بچی کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔