علاقائی
خلاصہ
- حیدرآباد: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ٹنڈ و جام میں کسانہ موری کے قریب پیش آیا، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ افراد کا تعلق میر واہ سے بتایا گیا ہے۔