پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: احسن اقبال

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: احسن اقبال

وفاقی دارالحکومت میں احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سےغذائی شعبہ تیزی سےمتاثرہورہا ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوتی ہیں، غذائی تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےشدید متاثرہ ملک ہے، شہریوں کو معیاری خوراک فراہم کرنا ترجیح ہے، بھارت پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے غذائی تحفظ ضروری ہے، حکومت کی زراعت کےشعبےپرخصوصی توجہ مرکوزہے، لائیوسٹاک، گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کی ضرورت ہے، ہمیں جدید فارمنگ کی طرف جانا ہوگا۔