شہباز شریف سے انڈونیشین وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی امور پر گفتگو

شہباز شریف سے انڈونیشین وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی امور پر گفتگو

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابووو سوبیانتو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈونیشین صدر کا گزشتہ سال پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے 58 ویں اجلاس کے دوران انڈونیشیئن صدر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے حوالے سے انڈونیشیا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انڈونیشین وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابووو سوبیانتو کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری نے دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کا 2027 تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (CEPA) میں بدلنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے شرکت کی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی ، ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔