پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) بلوچ کالونی پل کے قریب 8 منزلہ رہائشی عمارت کی بیسمٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جہاں اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور 2 سنارکل موقع پر پہنچ گئیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث متعدد رہائشیوں کی حالت غیر ہوگئی، رہائشیوں کو سنارکل کی مدد سے عمارت سے نکالا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 8 منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر اب مکمل قابو پا لیا گیا ہے، تاہم امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں، سنارکل کے ذریعے عمارت کی چھت پر موجود لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔