پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ، جسٹس آغا فیصل سنگل ممبر کمیشن آف انکوائری مقرر کر دیئے گئے۔
گزٹ نوٹیفکیشن انکوائری کمیشن کو موصول ہوگیا، نوٹیفکیشن میں ٹی او آرز بھی شامل ہیں، 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کی جائے گی، کمیشن گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لے گا۔
عمارت میں آگ سے بچاؤ، آتشزدگی پر قابو پانے کے انتظامات اور سیفٹی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔