خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، اسمبلی اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اجلاس 16 فروری دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا، کل طلب ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈے میں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت کی سنگین صورتحال اورطبی سہولیات تک رسائی پر بحث بھی شامل ہے۔