حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، وزیر مذہبی امور

حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حاجیوں کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد ہوگا، رمضان کے بعد  ٹریننگ دیں گے تاکہ سعودی عرب میں کوئی تکلیف نہ ہواور ڈسپلن قائم کریں، یہ ملک کے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ سے 29 ہزار حاجی کراچی سے روانہ ہوں گے، ہم نے 24 ہزار حاجیوں کو ٹریننگ دی ہے جنہوں نے بھی درخواستیں دی ہیں ان کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو سہولیات فراہم کریں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے زیادہ حاجی جاتے ہیں ان کو تمام سہولیات فراہم کریں گے جبکہ 2026 میں جو حاجی جائیں گے ان کو سہولیات زیادہ ملیں گی ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں، 2025 میں بھی بہتر انتظامات کرنے پر ایوارڈ دیا گیا، تحریک انصاف کی ناکامی ہے کہ مانسہرہ سمیت دیگرعلاقوں میں کام نہیں کر سکی، کسی بھی جماعت کو اتنا عرصہ حکومت نہیں ملی جو پی ٹی آئی کو کے پی کے میں ملی ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنے اختیارات کے تحت کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرتی تھی، نیا تو نہیں پرانے کو بھی تباہ کردیا ہے، پی ٹی آئی کا جو لیڈر ہے ان پر کیسز ہیں وہ چل رہے ہیں، ان پر سزا بھی ہوئی ہے۔

مزید برآں، سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جہاں تک نئے صوبوں کی بات ہے ہم بھی صوبہ ہزارہ بنانا چاہتے ہیں، سب متفق ہیں 3 بار کے پی کے اسمبلی نے قرارداد بھی منظور کی ہے، کراچی یا دیگرعلاقوں کی بات کرتے ہم ان کے حقوق کی بات مانتے ہیں، تقسیم نہیں باقی صوبہ یا یونٹ ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔