گڑھے میں گر کر نوجوان کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، دو واسا افسر معطل

گڑھے میں گر کر نوجوان کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، دو واسا افسر معطل

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر واسا کے دو افسران معطل کر دیئے، معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیاز اور سب انجینئر اصغر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، نوجوان کھلے گڑھے میں گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔