پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چند روز میں ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کا سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کرایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کیلئے تین آپشن رکھے ہیں۔
وفاقی ورزیرپارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو ہوئے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز کو علیمہ خان نے چیک اپ کی اجازت نہیں دی، ہم بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز کا دو گھنٹے انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہیں آئے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ پندرہ فیصد بینائی رہنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔