پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں والا ماہ صیام میں ملک بھر میں رمضان المبارک کی پہلی سحری پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔
چھوٹے بڑے شہروں کے بازاروں، مارکیٹوں اورفوڈ پوائنٹس پر خریداروں کا رش رہا، شہریوں نے دودھ، دہی اور کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کی، گھروں میں سحری کیلئے خصوصی پکوانوں کی تیاری کی گئی۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹس پر پہلی سحری کی، پہلی سحری کے بعد مساجد میں بھی شہریوں کا رش رہا، نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔