پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر ایک منفرد مقام ملا ہے، پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 60 سے 70 بار پاکستان کی تعریف کی، بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور فلسطین کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انشاءاللہ غزہ اور فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ رمضان کا برکتوں والا مہینہ ہے، دعا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔