حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان

حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان

ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے، اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی نے حکومتی رابطوں سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں چیمبر رابطوں کے دوران قبل ازوقت انتخابات پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں پر پیپلزپارٹی کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن لیڈر مستقبل کے رابطوں میں سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔