اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ، پاک افغان صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ، پاک افغان صورتحال پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت کے خلاف متوازن مگر فیصلہ کن رہا ہے، ہماری مسلح افواج نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے آپریشن  غضب لِلحق  کے تحت کامیاب کارروائیاں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا، بدلتی ہوئی صورتحال پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔