پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) خطے کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس منسوخ کر دیا گیا، سکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اس دورے کی نہایت اہمیت بتائی جا رہی تھی اور وزیراعظم شہباز شریف نے کل 2 مارچ کو روس کے دورے پر روانہ ہونا تھا، وزیراعظم کا دورہ غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں منسوخ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، اجلاس میں افغانستان،ایران سمیت خطےکےدیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس دوپہر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔