پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں حملوں کے خلاف آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں۔
وفاقی دارالحکومت میں اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم و غصہ بجا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اور پوری حکومت آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں، ہم سب ایک ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ہے۔
مزید برآں محسن نقوی نے مزید کہا کہ مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کریں اور اس ضمن میں علمائے کرام مظاہرین کی رہنمائی کریں۔