پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے مکالمے، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا، پاکستان۔افغانستان کشیدگی پر یورپی یونین کو بریفنگ دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی تعمیری شمولیت کو سراہا گیا، بدلتی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔