جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: سماعت 24 مارچ تک ملتوی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس: سماعت 24 مارچ تک ملتوی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 124 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

امجد علی شاہ کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔ آج بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جانا تھا، جبکہ ان کے وکلا کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک استغاثہ کے 45 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔