علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس کا غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اندراج کرایہ داری نہ ہونے پر متعدد مکان مالکان اور کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق 57 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل، قانونی ویزہ یا دستاویزات موجود نہ تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔