پاکستان
خلاصہ
- ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) برطانیہ سے سکھ یاتریوں کے 20 رکنی وفد کی گوردوارہ جنم استھان آمد
وفد جتھہ لیڈر جسپال کور کی قیادت میں گوردوارہ جنم استھان پہنچا وفد کے اراکین نے گوردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، پاکستان آکر ملنے والی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا پاکستان کی شاندار مہمان نوازی دیکھ کر بار بار یہاں آنے کو دل کر رہا ہے۔