وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی قیادت کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی قیادت کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی، اور کہا کہ اس سانحے پر سندھ حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایرانی قونصل خانے میں فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔