شہباز شریف کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش

شہباز شریف کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ساتھ دوسرے برادر خلیجی ممالک پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔

شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو بحران کے تناظر میں تمام خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی سفارتی رابطے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے تمام فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر تمام معاملات کو تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشین صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔