پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ 10ویں روز بھی جاری رہا۔
ضلعی حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر سے آج 15طلباءسمیت 42افراد سرحدعبور کرکے پاکستان پہنچ گئے،سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی باشندے، 6 زائرین اور8 سیاح بھی شامل ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10روز کے دوران 325 طلباءسمیت مجموعی طور پر 990افراد گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔
واضح رہے ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بہت سے دوسرے ممالک سے آئے شہری اپنے اپنے وطن کو روانہ ہو رہے ہیں،