صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخی کی منظوری دیدی

حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ادھر یومِ پاکستان کے حوالے سے اعزازات کی تقریب کو مؤخر کرتے ہوئے اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔