ترک افواج کے ڈپٹی چیف کی ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، مشترکہ فوجی مشقوں پر اتفاق

ترک افواج کے ڈپٹی چیف کی ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، مشترکہ فوجی مشقوں پر اتفاق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کا استقبال چیف آف دی نیول سٹاف نے کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے کی بحری سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے اِس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، بالخصوص تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اُجاگر کیا، جبکہ ترک  ڈپٹی چیف نے میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ترک فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے سٹریٹجک تعلقات اور محفوظ و مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔