پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پی ایم ایس اے کے مطابق سمندر میں پاک بحریہ، پی ایم ایس اے، جے ایم آئی سی سی اور اے این ایف نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔

تلاش کے دوران کشتی سے 1300 کلوگرام سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیرقانونی شراب برآمد ہوئی، ضبط شدہ منشیات و دیگر اشیا کی مجموعی قیمت 20 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق سامان مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے حوالے کر دیا گیا۔