اسحاق ڈار اور جنوبی افریقہ کے وزیر بین الاقوامی تعلقات کا ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار اور جنوبی افریقہ کے وزیر بین الاقوامی تعلقات کا ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون رونالڈ لامولا سے ٹیلی فونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنوبی افریقی وزیر نے عارضی جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنوبی افریقی وزیر نے خطے میں استحکام کیلئے جنوبی افریقہ کی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔