سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع

سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ صوبہ بھر میں وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی، تاہم سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔