آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مری، گلیات میں موسم خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ اور وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔